سردیاں جلدی آگئیں،بارشوں کیساتھ برفباری کا بھی آغاز ،محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھارپیشنگوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ہواؤں اور مون سون ہواؤں کے ملاپ سے گزشتہ روز کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں کہیں

کہیں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ہری پور میں 125 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی

پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے. تفصیلات کے

مطابق آج دوپہر سے دیر رات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی، مانسہرہ، میانوالی، تلہ گنگ، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، مردان، چارسدہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی

ہے. اس دوران پشاور، کوہاٹ، پارہ چنار، کوہستان، بیشام، دیر، چترال، مالکنڈ، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، ڈی جی خان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے/ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.اس کے علاؤہ گوادر، پسنی، تربت سمیت کی بلوچستان کے کچھ ساحلی اور جنوب مغربی علاقوں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے.ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا. حالیہ سپیل مونسون سیزن کا آخری سپیل ہے. اس کے بعد ملک کے بالائی علاقوں میں موسم گرما اور مونسون اپنے اختتام کو پہنچ جائیں گے. بارشوں کا اگلا سلسلہ 10 اکتوبر کے بعد ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں