ملک بھر میں سونا آج کس بھائو پر بک رہا ہے خریداروں کے کام کی خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 50روپے بڑھ گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قدر 43 روپے بڑھ کر 97 ہزار 351 روپے ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 750 ڈالر فی اونس ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں