ویڈیو! زبیر عمر کیا کہتے ہیں؟ غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کردیا

اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے بات کی۔ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر اس ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ زبیر عمر اپنی ویڈیو کے حوالے سے پیر کے روز اپنا موقف اور بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔؎ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ لیگی رہنما زبیر عمر کی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے کچھ ہی دیر بعد زبیر عمر کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں