طوفان ‘گلاب، ساحل سے ٹکرانے کے بعد ہوا کے شدید دباؤ میں تبدیل،24گھنٹے شدید بارشیں۔۔ الرٹ جاری کردیاگیا

ممبئی(نیوز ڈیسک)خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ’گلاب‘ بھارت کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ہوا کے شدید دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث سمندر میں کشتی کا توازن بگڑ جانے سے آندھرا پردیش کے علاقے سری کاکولم سے تعلق رکھنے والے 6 ماہی گیر لاپتا ہوگئے جن میں سے 2 کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔طوفان کے اثرات کے باعث بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ہلکی سے متعدل بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔طوفان گلاب بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش، اوڈیشا، کلینگا پٹنم سے اتوار کی شام کو ٹکرایا تھا جس سے متعدد علاقوں میں شدید اور مسلسل بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔طوفان کے اثرات کے باعث بھارتی ریاست وشاکا پٹنم کے ساحلی شہر میں 24 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہا اور پیر کے روز 282 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں بارش کا ریکارڈ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں