صدرمملکت انتقال کرگئے ملک میں سوگ کاسماں

فلپائن کے سابق صدر بینیگنو ایکیونو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے سابق صدر گزشتہ 5 ماہ سے گردوں کے عارضےمرض میں مبتلا تھے اور حال میں ان کے دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سابق صدر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے جب کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی جانب سے بھی سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔61 سالہ ایکیونو فلپائن کے 15 ویں صدر تھے اور انہوں نے6 سال تک صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکیونو کے دورِ صدارت میں فلپائن میں معاشی ترقی دیکھی گئی تاہم انہیں اپنے دورِ صدارت میں کچھ تنازعات کا بھی سامنا رہا جس میں ان پر مس مینجمنٹ کے الزامات عائد کیے گئے۔یورپی یونین کی جانب سے فلپائن کے صدر کی م، وت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں